مویشی منڈی میں فی جانور مفت پانی کی فراہمی بڑھادی گئی

کراچی (این این آئی)کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب اے بڑی مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری۔۔
وی وی آئی پی سمیت مویشی منڈی کے ہر بلاک میں قربانی کے جانوروں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے بڑے بڑے باؤزر پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بڑے حوض کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اب تک جتنے بھی قربانی کے جانور مویشی منڈی میں موجود ہیں انہیں بلا تعطل فراہمی آب کا سلسلہ جاری ہے مویشی منڈی آنیوالے ہر جانور کو یومیہ 30 لٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں فی مویشی صرف 16 لٹر پانی دیا جاتا تھا جسے رواں سال دوگنا کردیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر پہلے دن سے مویشی منڈی کے ہر بلاک میں پانی سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے ، پانی کے حصول کے لئے بیوپاریوں کو پانی کا کارڈ دکھانا لازمی ہے بیوپاری روزانہ باآسانی اضافی پانی بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ٹھیکیدارنے بتایا کی مویشی منڈی کو پانی کی سپلائی منظور شدہ ہائیڈرنٹس سے کی جارہی ہے کسی کو پانی باہر سے پانی لانے کی اجازت نہیں ہے تاکہ مضر صحت پانی سے مال مویشی کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔عیدالاضحی تک مویشی منڈی میں کئی ملین گیلن پانی مفت فراہم کرتے رہیں گے اور ممکنہ طور طور پر رواں سال مویشی منڈی میں تین، چار لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کی آمد متوقع ہے ۔