مس ڈیکلریشن کے ذریعے اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسٹمز نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 14کروڑ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت اشیاء اسمگل ہوگی۔ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق المونیم فوائل اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس، ویب فلیور اور لیتھئیم بیٹری اسمگل کی جارہی تھیں۔ گڈز ڈیکلریشن میں 40فٹ کنٹینر کنسائمنٹ پر 81950 کلو گرام المونیم فوائل ظاہر کیا گیا تھا۔ کنٹینر کیو آئی سی ٹی کے گرین چینل سے کلیئر ہوچکا تھا۔