مودی حکومت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ،شاداب رضا

مودی حکومت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر درج ایف آئی آرنے مودی حکومت کی سازش اور طے شدہ منصوبے کو بے نقاب کردیا ۔۔

پہلگام واقعے کے صرف10منٹ بعد ایف آئی آردرج ہوناحیران کن اور پہلے سے طے شدہ منصوبے کا اشارہ دے رہی ہے ،مودی حکومت کی تمام سازش ناکام ہوچکی اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں مودی کی عقل ٹھیک کرنا جانتے ہیں ،بھارتی فوج اور حکومت پہلگام دہشتگردی کی سازش میں ملوث ہیں ان کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ،بھارتی مذہبی جنونیت مسلم اقلیتوں پر ظلم دوقومی نظریئے کے انکاری آج دو قومی نظریئے کو تسلیم کررہے ہیں ،بھارت نے کوئی غلطی کی تو ایسا جواب دینگے ساری زندگی یاد رکھیں گے ،ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی حکومت کے اسلام دشمن نظریئے اور دہشتگردی کے خلاف ڈٹ جائیں،اسلام ملک وقوم اور اسلامی مقدسات کے تحفظ کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،مودی حکومت آبی ذخائر کی دہشتگردی سے باز ہے بصورت عبرتناک انجام کیلئے تیار رہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام میں دہشتگردی کا جوکھیل رچایا اس میں خود پھنس گیا ہے ،پاکستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری طاقت سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں