ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر23591موٹر سائیکلیں ضبط

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر23591موٹر سائیکلیں ضبط

کراچی (اے پی پی)حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9اپریل سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں اب تک 23,591موٹر سائیکلیں ضبط کی جاچکی ہیں۔اصلاحی تحریک بنانا چاہتی ہے ، عوام مہم کا حصہ بنیں۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور دیگر ممنوعہ ترامیم پر 1813گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن میں ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ کی 390گاڑیاں ضبط کی گئیں جب کہ 359گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مہم صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع کی گئی ہے ،مہم پوری قوت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری ہے ، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔سینئروزیر نے کہا کہ ٹریفک کی بدانتظامی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، کم عمر ڈرائیورز اور دیگر خطرناک عوامل شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو راہِ راست پر لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اس مہم کو وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں