کمشنر کا جاری پولیو مہم کی کار کردگی پر اظہار اطمینان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو کمشنر آفس میں پولیو مہم کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔۔
جس میں یونیسیف کے نمائندے سعود یعقوب کھوسو اورڈپٹی کمشنر ساؤ تھ جاو ید نبی کھوسو نے شرکت کی جبکہ کر اچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پولیو مہم کے کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈ ھر نے ویڈیو لنک پر میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر کمشنر کراچی نے اب تک جاری پولیو مہم کی کار کردگی پر اظہار اطمینان کیا اور میٹنگ کے شرکا کی ہدایت کی اگلے 2 دن اور زیادہ محنت سے اس مہم میں حصہ لیں تاکہ آ نے والی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکے ۔اور یہ مقام مسرت ہے کہ یونیسیف اور کراچی کی انتظامیہ کی کاوشوں سے ان علاقوں میں جہاں پولیو مہم کے انکاری افراد کی بڑی تعداد تھی اب وہ اس مہم میں برابر کی شریک ہو کر اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کا استعمال کروا رہی ہے ۔انہوں نے میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے کر اچی کے تمام ڈ پٹی کمشنرز ،ڈی ایچ او اور طبی عملے سے فرداً فرداً معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ارشاد علی سوڈھر نے اب تک پولیومہم کے سلسلے میں تفصیل سے آ گاہی دی۔ دربی اثنا کمشنر کراچی نے سول سوسائٹی، کے الیکٹرک، تاجر رہنماؤں، رکشہ ایسو سی ایشن کے افراد جن میں حادث خان گلزار احمد، عامر مجید، سجاداحمد،رشید نقوی ، آصف گلفام شرجیل رضوان اور سید محمد عمران زیدی سے ملاقاتیں کیں۔