پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار اسلحہ، منشیات برآمد
کراچی(اے پی پی)اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے منگھوپیر روڈ بینظیر پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزاور رکشہ و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث5 رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2عدد غیرقانونی پستول،چوری شدہ رکشہ ، موٹر سائیکل اور منشیات برآمدکرلی۔
اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حیدرعلی،ظفراقبال، شاہزیب، حمزہ اورعبدالوہاب شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے تھانہ سعیدآباد، مدینہ کالونی، سائٹ، شیر شاہ اور جمشید کوارٹرز کی حدود میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔