بلدیہ عظمیٰ کا11ارب روپے کی لاگت سے 109اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شنگھائی سے آن لائن ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میئر کراچی کو آگاہ کیا کہ وینڈرز کی خدمات حاصل کرنے کا خریداری عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
صوبائی سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 11 ارب روپے کی لاگت سے 109 ترقیاتی اسکیموں کے کام کے احکامات آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری کر دیئے جائیں گے ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر محکمہ خزانہ نے فنڈز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے ، جس کے بعد کام تیزی سے شروع کیا جائے گا، میئر کراچی نے عمل کو تیز کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو سختی سے خبردار کیا کہ کسی بھی غیر ضروری تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے ہر صورت میں اپنی مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔