کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں انسدادتجاوزات آپریشن

کراچی(این این آئی)کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپر یشن غیر قانونی تعمیرات منہد م کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائر یکٹر لینڈ عمار احمدخان کی زیر نگرانی کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرکے مین روڈسروس روڈ اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کر دیا گیا ۔سینئر ڈائریکٹر لینڈعمار احمد خان نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ جہا ں بھی آپریشن کیا جائے وہاں دوبار ہ تجاوزات قائم نہ ہو نے دی جائیں کراچی بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپر یشن جاری رہے گا ۔