پی آئی اے اسکاؤٹس کوآرڈی نیشن میٹنگ کا انعقاد

پی آئی اے اسکاؤٹس  کوآرڈی نیشن میٹنگ کا انعقاد

کراچی(سٹی ڈیسک)پی آئی اے اسکاؤٹنگ کے بانی محمد اکرم راہی نے کہا ہے کہ پی آئی اے اسکاؤٹس نوجوان پی آئی اے او ر وطن کی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

 اسکاؤٹس سوشل سرگرمیاں زندگی میں نظم و ضبط، باہمی محبت اور ہم آہنگی کے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ اسکاؤٹ نعرہ ’’ المستعد ‘‘کے مطابق اسکاؤٹس کو روزمرہ کی زندگی میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاؤٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب میں کہی۔صوبائی سیکرٹری محمد طارق انصاری، سیکرٹری ایونٹس محمد عقیل و دیگر نے مہمان خصوصی کا صوبائی ہیڈکوارٹرزپراستقبال کیا۔نائب صوبائی کمشنرز میڈم تصور عتیق اورحق نواز،سید محبوب قادری،محمد ایاز، ڈسٹرکٹ کمشنر ز سید مشکورحسن، سردار محمد ثاقب و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران ودیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں