پہلگام فالس فلیگ مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں،ثروت اعجاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارتی پروپگینڈے کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے اور اس نے ہمیشہ منہ کی ہی کھائی ہے ۔
اسلام مخالف قوتیں کتنی ہی کوششیں کر لیں وہ پاکستان کا فخر سے اٹھا ہوا سر نہیں جھکا سکتی ہیں۔بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی اور پاکستانی قوم کو ایک دوسرے سے لڑا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو جائے گی یہ اس کی بھول ہے ۔بھارت کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے ۔بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے ۔سندھ طاس معاہدے ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدنیتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک بار پھر اسلام مخالف قوتوں کے پیروکار بن چکی ہیں۔دنیا میں امن کی باتیں کرنے والوں کے مکروہ چہرے واضح ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی گمراہ کن چالوں کو پہچانے پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔بھارتی الزامات کے بعد پاکستان اپنی خود مختاری،سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔پہلگام فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں، مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے ۔