اسرائیل وبھارت جھوٹے ، مکار اور دہشتگرد ہیں،شاداب رضا

اسرائیل وبھارت جھوٹے ، مکار اور دہشتگرد ہیں،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت جھوٹے مکار اور دہشت گرد ہیں، ان کا مقصدمسلم نسل کشی اور غاصبانہ قبضہ ہے۔

 ظالموں طاقت سے مظلوموں کی نسل کشی کرسکتے ہومگر ان کی آواز کو نہیں دباسکتے ،بھارتی مودی حکومت اقوام متحدہ میں ہی نہیں دنیا کے ہر فورم پر ذلیل ورسوا ہونگے ،آبی ذخائر روکنے کی ناپاک جسارت کی تو بھارت کی سانسیں بند کردینگے ،مقبوضہ کشمیر میں تابڑ توڑ چھاپے مسلمانوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا جارہا ہے ،مودی حکومت کے مظالم وجبر کی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے ،آر ایس ایس اور بھارتی را ایجنسی مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر جنونی جتھوں سے حملے ودہشتگردی کراتے ہیں ،لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،امن پسند ہیں بھارت اس کو کمزوری سے تعبیر نہ کرے ، منہ ٹوڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی دونس دھمکیوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی شدی مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک کی سلامتی ودفاع اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت پاکستان اور عوام بھارت کی نقل وحمل کو مسلسل واچ کررہے ہیں ،بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کووہ جواب دینگے جو یہ کبھی سوچ بھی نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں