کے پی سی میں صحت مند سہولتوں کی فراہمی خوش آئند،کمشنر

کے پی سی میں صحت مند سہولتوں کی فراہمی خوش آئند،کمشنر

کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے با وقار رنگا رنگ تقریب میں کراچی پریس میں فٹنس گالا کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرکراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، چیف آرگنا ئزر طاہر صدیقی، رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ یہ مقام مسرت ہے کہ کے پی سی ہر سال کھیلوں کی نہ صرف سرپرستی کرتا ہے بلکہ اپنے ممبران کیلئے ہرقسم کی صحت مند سہولتیں فراہم کرتا ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ صحافی بے انتہا مصروف رہتے ہیں اور عوام کو برقسم کی آگاہی فراہم کرتے ہیں، ایسے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں جو حضرات اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں میں اپنی اور حکومت سندھ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوں نے طاہر صدیقی کو زبردست الفاظوں میں خراج تحسین ادا کیا کہ وہ کمشنر کراچی میرا تھون کے ناقابل شکست ایتھلیٹ ہیں اور کراچی کے کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کرتے ہیں۔ ا نہوں نے پریس کلب کے بعض مسائل کے حل کیلئے کے پی سی کے عہدے داران کو کمشنر آفس آنے کی دعوت دی اور وعدہ کیا کہ ان کے تمام مسائل حل کرنے کی خود بھی اور حکومت سندھ سے منوانے کی کوشش کرونگا ۔قبل ازیں کمشنر نے طاہرصدیقی کے ہمراہ ٹیبل ٹینس کا نمائشی میچ کھیل کر کالا کا افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں