معروف مصور غالب باقر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل فائن آرٹ کمیٹی کی جانب سے معروف مصور غالب باقر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا۔
تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر چیئرمین فائن کمیٹی فرخ شہاب ، مہر افروز ، معین فاروقی، ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر، عامرہ علی، خالد خان۔ کے اور اشتیاق احمد نے اظہارِ خیال کیا اور کلیم خان ،نگہت یامین ،سرفراز مصور، سیدہ حبیب ویڈیو میسج کے ذریعے تقریب میں شامل ہونے جبکہ غالب باقر کی زندگی پر بنائی گئی شوریل پیش کی گئی، تقریب میں چیئرمین فائن کمیٹی فرخ شہاب نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، تقریب میں مہر افروز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غالب باقر کے کام کو ہمیشہ پذیرائی ملی ۔