جامعہ کراچی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

جامعہ کراچی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ہمیں افسانوں کے بجائے سائنس پر یقین کرنے کی ضرورت ہے ۔۔

 افسانوں سے نکل کر سائنس پر یقین کرنے اورسائنسی میدان میں ترقی کے ذریعے ہی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ حیوانیات کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان:سماجی،ماحولیاتی پہلواور ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کے پہلے روز اسکول آف بائیوڈائیورسٹی،ون ہیلتھ اینڈ ویٹرینری میڈیسن یونیورسٹی آف گلاسگو اسکاٹ لینڈ برطانیہ کی عذرامیڈوزنے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں