تین ہٹی پر طویل بجلی بندش کے خلاف احتجاج،ٹریفک معطل

تین ہٹی پر طویل بجلی بندش کے خلاف احتجاج،ٹریفک معطل

کراچی(سٹی ڈیسک)بجلی کی طویل بندش کے خلاف تین ہٹی پر پی آئی بی کالونی موڑ کے قریب احتجاج کیاگیا ۔۔

جس میں خواتین، بزرگ اور نوجوانوں سمیت مختلف طبقات نے شرکت کی ۔احتجاج کے باعث دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی ۔ احتجاجی مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی،احتجاج میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید گرمی میں زندگی گزارنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ طویل بجلی بندش نے گھریلو زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں