ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے کا پولیس اہلکار پر تشدد

ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے  کا پولیس اہلکار پر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس فیز 5 میں ہوٹل کے عملے کے متعدد افراد کا پولیس اہلکار پر حملہ، اہلکار عدنان گھر سے نکلا تو اس پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ہوٹل کے عملے نے مکوں، ڈنڈوں اور لاتوں سے اہلکار کو لہو لہان کردیا، پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کرنے والا شہری بھی متعدد افراد کے تشدد سے زخمی ہوا، پولیس اہلکار عدنان سے ہوٹل کے عملے نے گالم گلوچ اور بدکلامی کی، گالم گلوچ اور بدکلامی پر پولیس اہلکار کا ہوٹل کے عملے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، ہوٹل کے عملے نے 100 سے زائد افراد کو جمع کرلیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں