278 رکشہ نما موٹرسائیکل ضبط، 278ڈرائیورزگرفتار

278 رکشہ نما موٹرسائیکل ضبط، 278ڈرائیورزگرفتار

کراچی (اے پی پی)سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 25ہزار 625موٹرسائیکلیں تحویل میں لی جاچکی ہیں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

 کہ غیر قانونی رکشہ نما موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی میں 278گاڑیاں ضبط کر کے عدالت میں جمع کرائی گئیں اور 278ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ مہم میں 16سے 28اپریل کے دوران ماڈل روڈز پر دفعہ 188کے تحت 99 ایف آئی آرز، تیز رفتاری اورلاپروائی سے ڈرائیونگ پر ایک مقدمہ اور دفعہ 341کے تحت 21مقدمات درج کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن چلنے والی 13چنگچیز کو بھی تحویل میں لیا گیا جب کہ 27ایل پی جی/سی این جی کٹس ضبط کی گئیں اور 4ہزار 119چالان جاری کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جس میں 416 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ کی 25گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے سفارش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 380 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو مشروط طور پر معطل کر کے تکنیکی بہتری اور فٹنس کی تجدید کے بعد چھوڑ دیا گیاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم ایک وقتی کارروائی نہیں بلکہ ایک جامع اصلاحاتی عمل ہے جو بغیر کسی تفریق کے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی چنگچی رکشے ، بغیر رجسٹریشن گاڑیاں اور غیر معیاری سی این جی/ایل پی جی کٹس کے خلاف بھی موثر مہم جاری ہے ۔ تمام شہری، ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز قوانین کا احترام یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں