ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال لگیں گے ،میئر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ لگے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ۔۔
کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر پر شرمندگی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کمپنی سے رابطے میں ہوں جس نے بتایا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہیں۔ایک سوال پر میئر نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے میں خامی ہے جو مکمل ہونے کے بعد نظر آئے گا۔ اس پر میئر کراچی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایسا ہو تاہم اگر ایسا ہے بھی تو کیا منصوبہ روک دیں یا تیز کام کریں، میرے خیال سے منصوبے کو روکنا اچھا نہیں ہوگا اس لیے تکمیل کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ 100 منہ اور 100 باتیں ہیں تاہم ہم نے اس پروجیکٹ کو گرین لائن کی طرز پر بنایا ہے ۔