سیپا کادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف5مئی سے کریک ڈاؤن کا اعلان

سیپا کادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف5مئی سے کریک ڈاؤن کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات (سیپا) نے کراچی میں غیر معیاری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

 5 مئی سے 29 مئی تک جاری رہنے والی اس مہم میں شہر بھر میں مخصوص مقامات پر گاڑیوں کی دھوئیں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ سیپا کی جانب سے ٹریفک پولیس کو بھی باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے جس میں ٹریفک افسران کو مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس بڑے آپریشن کو کامیاب بنایا جا سکے ۔مہم کے دوران نہ صرف گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شہریوں میں آگاہی بھی پیدا کی جائے گی۔ سیپا حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اخراج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں لڑی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں