عوامی مفاد سے وابستہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جا ئیگا،ناصر حسین شاہ

عوامی مفاد سے وابستہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جا ئیگا،ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مفاد سے وابستہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے ئیگا۔

 یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت منصوبہ بندی و ترقیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈ کی دستیابی کیلئے وفاق سمیت تمام متعلقہ اداروں سے بات کی جائے ئیگی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے مالی سال 2024-25کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں