سم سم گروپ کے گرینڈ ٹو پروجیکٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

سم سم گروپ کے گرینڈ ٹو پروجیکٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)سم سم گروپ کے گرینڈ II پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کاروباری، سیاسی اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں لوک رقص اور اسٹینڈ اپ کامیڈی کا دلچسپ پروگرام بھی رکھا گیا  ۔مہمانوں میں آباد کے چیئرمین حسن بخشی، ایڈ پلس کے سی ای او خرم جعفرانی ڈف کلیریا کے صدر جوہر اقبال شامل تھے ۔ چیئرمین آصف سم سم ، دائریکٹرز مرتضیٰ سم سم اور مجتبیٰ سم سم نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالی۔ مہمانوں نے سم سم گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ گرینڈ II پروجیکٹ نہ صرف کمپنی بلکہ وسیع تر معاشرے کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں