یوم تشکر:پیپلزپارٹی کاکل ٹاور تا سندھ اسمبلی ریلی نکالنے کااعلان

یوم تشکر:پیپلزپارٹی کاکل ٹاور تا سندھ اسمبلی ریلی نکالنے کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یکم مئی کو مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف اور کینالز پر سندھ کے عوام کی جدوجہد و صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلٰی سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کے حوالے سے شام 6 بجے ٹاور تا سندھ اسمبلی چوک ریلی کا انعقاد کررہی ہے ۔

 24 مئی کو کراچی ڈویژن کے تحت کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے ۔ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر مبارکباد پیش کی گئی۔سعید غنی نے کہا کہ کینالز کے مسئلے کا حل ہم نے کرایا ہے لیکن آج بھی اپوزیشن اس کا کریڈٹ ہمیں یا سندھ کے عوام کو نہیں دینا چا رہی ہے ۔اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی خدمات، بھارتی جارحیت کے خلاف اور کینالز کے اشیو پر سندھ کے عوام کی جدوجہد و پیپلز پارٹی کے سی سی آئی میں اس کے خلاف منظوری کے حوالے سے 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں