پائپ لائن پھٹنے پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش، فوری مرمت کا مطالبہ

 پائپ لائن پھٹنے پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش، فوری مرمت کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر پائپ لائن پھٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔

 اس کے باوجود بی آر ٹی منصوبے میں غفلت کی باعث آئے روز پانی کی لائنیں ٹوٹتی رہتی ہیں، اس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، سندھ حکومت کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ،شہر کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے ، بالخصوص کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ساری توجہ صرف مراعات کے حصول پر مرکوز ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ حکام لائن کی مرمت کے کام کا فوری آغاز کریں اور پانی کی بحالی تک بلا تعطل مرمتی کام کروائیں ،نیز سندھ حکومت بھی غفلت سے بیدار ہو اور بار بار لائن کو نقصان پہنچانے کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں