پارکو لائن سے آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام ،4گرفتار

پارکو لائن سے آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام ،4گرفتار

کراچی(رپورٹ:آغا طارق )شاہ لطیف پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پٹرولیم کمپنی پارکو لائن سے کروڈ آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران یار محمد گوٹھ، ملیر ندی کے قریب سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سرنگ کے ذریعے پارکو لائن سے کلپ لگا کر کروڈ آئل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم سے اندرون ملک جانیوالی نجی پٹرولیم کمپنی پارکو کی مین لائین سے یار محمد گوٹھ ملیر ندی کے قریب کروڈ آئل جوری کرنے کی کوشش ناکام بنادیا اور ملزمان کی جانب سے سرنگ بناکر لائین میں کلپ لگایا تھاجس کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ھدایت پر ایس ایچ او شاھ لطیف انسپکٹر امین کھوسو نے فوری کارروائی کی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کا منصوبہ کروڈ آئل نکال کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت عادل خان، جلال زمان، اشفاق حسین اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 1 عدد کلپ، 4 گاڑیاں، موٹرسائیکل اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ گرفتار ملوث ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملوث ملزمان کا ایک ساتھی دو روز قبل اسی مقام پر سرنگ بیٹھنے سے ہلاک ہو چکا ہے ۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں