طپینسرہ:مختلف علاقوں میں صفائی کا عملہ غائب، کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

طپینسرہ:مختلف علاقوں میں صفائی کا عملہ غائب، کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

پینسرہ(نمائندہ دنیا )سدھار ،عباس پور اور چک نمبر34ج ب بلوچاں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر شہری پریشان، گلی بازاروں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔۔

 یونین کونسل 168،یونین کونسل نمبر144،یونین کونسل 166کے عملہ کی ناہلی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قصبے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ستھرا پنجاب کے دعوے ٹھس، صفائی مہم ناکام ہونے سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا ستھرا پنجاب سکیم پر عمل کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں