مسلح افراد کابیوہ پربہیمانہ تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے

 مسلح افراد کابیوہ پربہیمانہ تشدد  بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )10مسلح افراد کابیوہ کے گھر دھاوا،خاتون کو تشددکا نشانہ بنایا،بالوں سے پکڑ کرگلی میں گھسیٹتے رہے۔۔

متاثرہ خاتون نے ڈی پی اوجھنگ داد رسی کیلئے درخواست دیدی۔ اٹھارہ ہزاری چوک کی رہائشی بیوہ خاتون مریم بی بی نے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیا کیا ہے کہ مسلح ملزمان اللہ دتہ، علی شیر، ساجد وغیرہ 10افراد 7 اپریل کی شب اس کے گھر داخل ہوگئے اوراس کوبالوں سے پکڑکر گلی میں گھسیٹتے رہے ، کپڑے بھی پھاڑددیئے اورویڈیو بھی بنائی ،ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ یاد رہے بیوۃ خاتون 2 معذور وںسمیت 3 بچوں کی ماں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں