لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
کراچی(خبر ایجنسی)لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے سرکاری اراضی، دفاتر، اور پارکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے ۔۔
رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری و سیاسی سہولت کاروں کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا ارادہ رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔لانڈھی ٹاون میں مختلف مقامات پر قبضہ مافیا کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، جن میں سابقہ یوسی 6 آفس، پرانا ہائیڈرینٹ، اسٹور یارڈ، اور کئی دیگر اہم سرکاری مقامات شامل ہیں۔ ان مقامات پر قبضہ کرنے کے لیے مافیا سرگرم ہو چکا ہے اور ان کی پشت پناہی میں بعض سرکاری ادارے اور لانڈھی تھانہ شامل ہیں۔