یوم مزدور،ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی عملے کو خراج تحسین

یوم مزدور،ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی عملے کو خراج تحسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرتمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

 محنت کرنے والے تمام افرادملک اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم انکی خدمات کو تہہ دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس ڈبلیوایم بی کے تمام ملازمین بالخصوص سینٹری ورکرز، ہیلپرز، ڈرائیورز و دیگر عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ہمیشہ ہر دن اور ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ اپنی چھٹیاں اپنے تہوار کی قربانی دیتے ہیں تاکہ ہمارا شہر صاف رہ سکے ۔ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ہر ادارے کی کامیابی کا راز اچھی ورکنگ ٹیم پر منحصر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں