انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 5مئی سے ہوگا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کا آغاز 5 مئی سے ہوگا۔۔
انٹر بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول ارسال کر دیے گئے ۔ اعلامیہ کے مطابق امیدوار 2 مئی سے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔