ایڈکام لیو برنیٹ کی Effie پاکستان ایوارڈز میں شاندار کامیابی

ایڈکام لیو برنیٹ کی Effie پاکستان ایوارڈز میں شاندار کامیابی

کراچی(سٹی ڈیسک)ایڈکام لیو برنیٹ نے اس سال Effie پاکستان ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی اور3 گولڈ، 7 سلور اور 2 برونز ایوارڈز اپنے نام کر کے ’’ایجنسی نیٹ ورک آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ایڈکام کے سی ای او عمران سید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نازک اور تیزی سے بدلتا ہوا وقت ہے ، جہاں کام کا مؤثر اور بامقصد ہونا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے ۔ ہم برانڈز کو ایک واضح مقصد کے ساتھ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایسا مقصد جو حقیقی، بامعنی اور آج کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔عمران سید کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اور کلائنٹس اس مقصد میں ان کے ہم خیال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 235 افراد کی ہماری ٹیم کی نظریں پہلے ہی اگلے Effie پاکستان پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں