خداداد کالونی تانرسری تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

خداداد کالونی تانرسری تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو پاکستان اسٹیل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا جن میں پاکستان اسٹیل کے افسران کے ڈبلیو ایس سی، کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی، تعلیم، صحت کے افسران اے سی ریونیو سجادابڑو نے بھی شرکت کی۔۔۔

 جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈ ھونے کمشنر کراچی کو ویڈیو لنک پر تفصیل کے ساتھ آگاہی دی کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ پیر5 مئی تک تمام معاملات طے کریں تا کہ ہم اس اہم مسئلے کے حل کے لئے بہتر کام کرسکیں انھوں نے خصوصاً پی ایس کیڈٹ کا لج سے متعلق معلومات حاصل کیں دریں اثنائکمشنر کر اچی نے شاہراہ قائدین کی تزئین و آرائش سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ، ایڈیشنل کمشنر اسد کھو سو، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر ا ور ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان بھی شریک ہوئے کمشنر کر اچی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے اب تک کی صورتحال پر معلومات لیں اور ان کو ہدایت دی کہ فوری طور پر خداداد کالونی چورنگی تانرسری ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے اور جن دکانوں ، ہوٹلوں کے سامنے تجاوزات ہیں ان کو سیل کر دیا جائے انہوں نے شاہراہ قائدین پرموسمی پھولوں کو لگانے کی ہدایت کی۔ دریں اثنائکمشنر کراچی نے جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان سمیع کی شکایات پر موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت کی اور خصوصی طور پر سی پی برار سوسائٹی میں ناجائز کارواش سروس اسٹیشن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں