ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار

 ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا 15واں روز ، ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار۔۔

ملک کے مختلف صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں اور کراچی کے فارم ہاؤسز سے ٹرکوں اور ٹریلرز میں لدے خوبصورت گائے ،بیل بکرے ،بچھڑے ،بچھیا اوراونٹ مویشی منڈی پہنچ گئے ،مارشل ایریا میں مویشی سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، دن ہو یا رات قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے ،کے پی کے ،کشمیراور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے ،وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لیکر دس من تک کا خوبصورت اور مختلف رنگ ونسل کا مویشی موجود ہے پہلے روز سے ہی بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں