ببرلو دھرنے نے نئی تاریخ رقم کی ،وکلا رہنما
کراچی (اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ پر متنازعہ کینال بنانے کا فیصلہ واپس لینے میں سندھ کے عوام کا اہم کردار ہے ، وکلاء کے ساتھ ساتھ کسان، طلباء، اساتذہ سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا تحریک میں شریک ہوا ۔
کینال کی منسوخی کے بعد زمینوں کی لیز بھی منسوخ کروائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سندھ بار اور کراچی بار کے وکلاء رہنماؤں سرفراز میتلو، محمد حنیف منگریو، جہانگیر راہوجو، عبیداللہ ملک، ایاز چانڈیو، اکرم قریشی اور دیگر نے یوسف عارفانی گوٹھ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنماؤں نے کہا کہ ببرلو دھرنے نے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔