بھارت دھمکی نہ دے میدان میں آئے ،ثروت قادری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر قائم پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔۔
بھارتی افواج میں پھوٹ پڑ چکی ہے ۔بھارت یہ بات اچھی طرح جان لے کے پاکستان بھی جوہری طاقت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاد قادری نے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگ کی دھمکی نہ دے میدان میں آئے ،پاکستانی دفاعی ادارے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارت یہ اچھی طرح جان لے کے اس کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔یہ صرف بھارت اور اس کے حواریوں کی خوش فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرا دے گا۔جنگ کی دھمکی دینے کے بعد بھارتی حکومت دیگر ممالک کو بیچ میں ڈال کر اپنی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔بھارت نے پاکستان کے اندرونی معاملات کو خراب کرنے کے لیے اپنے دہشتگرد پاکستان بھیجے ، بھارت کالعدم جماعتوں کو فنڈنگ کر رہا ہے ۔بھارت یہ بات اچھی طرح جان لے پاکستان میں رہنے والا ہر شخص محب الوطن پاکستانی ہے اور جب کبھی ملک و قوم کے وقار پر بات آئے گی تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام میں کوئی تفرقہ نہیں پھیلا سکتا۔اگر بھارت جنگ لڑنا چاہتا ہے تو وہ اپنی یہ خوش فہمی بھی دور کر لے۔