آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج اور قوم کو خراج تحسین

 آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج اور قوم کو خراج تحسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جمعیت علمائاسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج اور قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ بزدلانہ حملوں کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی نے بھارت کے ہوش ٹھکانے لگادئیے اور اس کے ناپاک منصوبے خاک میں ملا دئیے ،قائدمولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یوآئی کے لاکھوں کارکنان پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے باہمت کارکنان بھی ہر قسم کے حالات کیلئے تیارہیں،عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم متحد و ایک صف میں ہے ،پاک افواج کی جانب سے مساجد ،مدارس پربزدلانہ حملوں اورمعصوم بچوں کی شہادت کا دن کی روشنی میں دیا گیاکرارا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر پوری قوم کو فخر ہے ، آپریشن \"بنیان مرصوص \"جوابی کارروائی نہیں بلکہ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں صرف امن کے لیے خاموش تھے ،ہم ہر محاذ پر انشائاللہ بھارت کو بھرپور جواب اور شکست دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں