گاڑی سے دو بچوں کوکچل کر فرار ہونے والاملزم گرفتار

 گاڑی سے دو بچوں کوکچل  کر فرار ہونے والاملزم گرفتار

کراچی(اے پی پی)تھانہ اتحاد ٹاؤن کراچی کی انوسٹی گیشن پولیس ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے کے الیکٹرک کی گاڑی سے دو بچوں کوکچل کر فرار ہونے والے۔۔

 مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔ پیرکو ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی کے مطابق واقعہ میں ایک بچہ احمد 4سالہ جاں بحق ہوگیا تھاجبکہ ایک بچی سمیہ 6سالہ زخمی ہوگئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کرنے کے بعد فرارملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے مفرور ڈرائیور جلیل الرحمان ولد خلیل الرحمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں