فائرنگ سے قتل اور خودکشی کے دو مقدمات درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور تین افراد کے زخمی ہونے اورفائرنگ کرنے والے ملزم کے گولی مار کر خودکشی کرنے کا واقعہ،صدر پولیس نے واقعے کے دو مقامات درج کر لیے ۔۔
پہلا مقدمہ مقتول عمران کے سالے محمد علی تنولی کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیاگیا،مقدمہ خود کو گولی مار کر خود کشی کرنے والے ملزم طاہر علی کے خلاف درج کیا گیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق وہ اور اس کا مقتول بہنوئی این ائی ای ایچ اسپتال پہنچے تھے جہاں اس کی بھانجی زیر علاج تھی ،مدعی مقدمہ نے بتایا کہ رات گیارہ بجے وہ اور اس کا بہنوئی جناح اسپتال کے قریب واقع ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے ہوٹل میں موجود ایک باریش شخص نے اچانک اٹھ کر ان پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے بہنوئی عمران شدید زخمی ہو گیا۔مدعی اپنے بہنوئی کو شدید زخمی حالت لیکر جناح اسپتال پہنچا وہاں مزید معلوم ہوا کہ چار افراد مزید زخمی ہو کر اسپتال لائے گئے مدعی نے مزید بتایا کہ اسپتال میں اس کا بہنوئی دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ بہنوئی اور دیگر افراد کو زخمی کرنے والا شخص طاہر علی بھی جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گیا۔دوسرا مقدمہ سرکار مدعیت میں ہلاک ملزم طاہر علی کے قبضے سے ملنے والے غیر قانونی اسلحے کا درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔