پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں پولیو مہم کے دوران 94 فیصد سے زیادہ علاقوں کو کور کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اپریل کی انسدادِ پولیو مہم گزشتہ پولیو مہم کے مقابلے میں بہتر رہی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے والدین کے انکار کی شرح میں کمی آئی ہے ۔محکمۂ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں 20 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو جبکہ سندھ بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 88 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں