حیدرآباد میں یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ شروع

 حیدرآباد میں یوتھ  امپاورمنٹ سمٹ سندھ شروع

حیدرآباد (نمائندہ دنیا )حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنے اور جدید علوم سے روشناس کرانے کے مقصد سے تین روزہ \"یوتھ امپاورمنٹ سمٹ سندھ\" کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

 یہ پروگرام سندھ میوزیم حیدرآباد میں جاری ہے ۔ سمٹ کا افتتاح سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان عبدالعلیم لاشاری اور ڈپٹی سیکرٹری اسد اسحاق نے کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت، کاروباری صلاحیتوں اور دیگر اہم موضوعات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں