خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کیلئے قرعہ اندازی کا فیصلہ

 خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کیلئے قرعہ اندازی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔

پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے ۔شرجیل میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جام صادق پل پنی مقررہ مدت سے قبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا، ڈیپوون اور ڈیپو ٹو کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے ، کوشش ہے دونوں منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں۔سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز،اسٹیشنزاور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے کام جاری ہے ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ اداریڈیپو زاور بائیو گیس پلانٹ کوجلد مکمل کریں، کراچی کے عوام جدید،محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کوناصرف وقت پر مکمل کرناہے بلکہ اعلی معیاراور شفافیت بھی یقینی بنانی ہے ۔شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ، جو ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں