سابق وموجودہ سی ای اوواٹرکارپوریشن کی تقرری معطل

سابق وموجودہ سی ای اوواٹرکارپوریشن کی تقرری معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے موجودہ اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ۔

 درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے قانون کے تحت کسی ریٹائرڈ شخص کو سی ای او تعینات نہیں کیا جا سکتا اس کے باوجود سندھ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر ریٹائرڈ افسر اسد اللہ خان کو اس اعلیٰ عہدے پر تعینات کیا۔ان کی تعیناتی مکمل طور پر خلاف قانون تھی۔ جب عدالت میں اس تقرری کو چیلنج کیا گیا تو سندھ حکومت نے فوری طور پر اسد اللہ خان کو ہٹا کر احمد علی صدیقی کو نیا سی ای او تعینات کر دیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ احمد علی صدیقی بھی قانونی طور پر سی ای او کے عہدے کے لیے اہل نہیں کیونکہ ان کی تقرری میں بھی قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد احمد علی صدیقی کی 24 مارچ 2025 کو جاری کی گئی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ساتھ ہی اسد اللہ خان کی تقرری کو بھی غیر موثر قرار دیتے ہوئے دونوں تقرریوں کو معطل کردیا۔ عدالت نے سندھ حکومت سمیت تمام فریقین کو 29 مئی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں