پانی کی شدید قلت سے شہری رل گئے ،ایازمیمن

پانی کی شدید قلت سے شہری رل گئے ،ایازمیمن

کراچی (این این آئی) آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایازمیمن موتی والا نے کہا ہے کراچی میں پانی کی شدید قلت سے شہری رل گئے ہیں،آئے روز کراچی میں پانی کی لائنوں کی مرمت کا کہہ کرٹینکرز مافیا کوخوش کیا جارہاہے ۔

اس میں اب کوئی شک نہیں رہاہے کہ اس میں انتظامیہ کی ملی بھگت نہیں ہوسکتی،عوام خود کہہ رہے ہیں کہ واٹرکارپوریشن افسران اور پانی مافیا کی ملی بھگت سے شہر قائد میں پانی کا مصنوئی بحران پیدا کیا گیا ہے ، پانی کی قلت پیدا ہونے کے بعد شہری ضرورت کا پانی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔شہر کے کئی علاقوں کے رہائشی پانی کی قلت کے باعث بِلبلا اٹھے ہیں۔تین کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کو پانی فراہم کرنے والے ادارے کی کارکردگی بدترین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں