ایف جی ای ایچ اے کی اہم پیش رفت
کراچی(سٹی ڈیسک)ایف جی ای ایچ اے کراچی کے زیرِ اہتمام اپارٹمنٹس پروجیکٹ، سیکٹر 24-بی، اسکیم 33، گلزارِ ہجری میں واقع دکان نمبر 11 کا قبضہ کامیابی کے ساتھ اس کے کامیاب بولی دہندہ/مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ اہم ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ خادم علی کھوسو نے سرانجام دی ۔یہ ایک نمایاں کامیابی ہے جو ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار حیدر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ اے کراچی عطا الحق وقاص اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور موثر انتظامی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔