سرجانی ٹاؤن اسکیم 41میں الاٹ شدہ پلاٹس پر قبضہ ناکام

 سرجانی ٹاؤن اسکیم 41میں الاٹ شدہ پلاٹس پر قبضہ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )کی جانب سے اسکیم 41 سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے۔۔

 عوام کو الاٹ شدہ پلاٹس پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسکیم 41 کے سیکٹر 10-V میں پلاٹ نمبر 186R سے R245 تک قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی دیواریں تعمیر کی جا رہی تھیں۔ اطلاع ملنے پر کے ڈی اے کے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اسکیم 41 کے ایگزیکٹو انجینئر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی دیواریں مسمار کر دیں۔کے ڈی اے حکام کے مطابق یہ تمام پلاٹس پہلے ہی عوام کو الاٹ ہو چکے تھے۔ واقعے کے بعد کے ڈی اے نے ایس ایس پی ویسٹ کو خط ارسال کیا جس میں فوری ایف آئی آر کے اندراج اور سخت قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ۔ذرائع کے مطابق بعض بااثر عناصر اہم سرکاری اداروں کا نام استعمال کر کے کے ڈی اے کے افسران پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ قبضہ مافیا کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کریں۔ اس دباؤ سے متعلق تفصیلات کے ڈی اے کے اعلیٰ حکام کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسکیم 41 پہلے بھی گوٹھوں اور چائنہ کٹنگ کے نام پر متعدد مرتبہ قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات کا شکار ہو چکی ہے ، جس کے باعث یہ اسکیم قبضہ گروپوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے خاصی بدنام ہو چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں