غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر سٹی پولیس کی کارروائی غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحے کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس ملیر کاشف عباسی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عبداللہ ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ، برآمد اسلحے میں 3 عدد 222 رائفلز ، 330 راؤنڈز،1 عدد .223 رائفل 242 راؤنڈز،1 عدد بارہ بور معہ 2 لوڈ میگزین ، 1 عدد ڈرم لوڈ معہ 210 کارتوس، 146 عدد ایس ایم جی کے راؤنڈز، 2 عدد ٹیلی اسکوپ برآمد کرلی گئیں ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم خطرناک اسلحے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔