ڈیفنس میں میڈیکل اسٹور سربمہر

ڈیفنس میں میڈیکل اسٹور سربمہر

کراچی( کامرس رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے۔۔۔

 ڈی ایچ اے میں ایک جنرل اینڈ میڈیکل اسٹور سیل کردیا۔یہ کارروائی سیلز ٹیکس قوانین کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی ۔اس موقع پر آر ٹی او 1 کے حکام نے کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں معاشی پائیداری کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی او 1 اپنی انتظامی حدود میں ان خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں