دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کیس،مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
جس کے باعث گرفتار ملزمہ گل نساء کی جانب سے دائر درخواست پر بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔اسی حملے سے متعلق دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے علیحدہ کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کالعدم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے حملے کا ماسٹر مائنڈ بشیر بلوچ اور عبدالرحمان بلوچستان میں روپوش ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں اور ان سے ضروری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے ۔ عدالت نے دونوں مفرور دہشت گردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔