کراچی کے مسائل پر جلد لائحہ عمل ترتیب دینگے ، مفتی عدنان

کراچی کے مسائل پر جلد لائحہ  عمل ترتیب دینگے ، مفتی عدنان

کراچی (این این آئی) پاکستان امن کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کونسل نے کراچی کے مسائل پر رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔

 اور شہر کی ٹوٹی پھوٹی و خستہ حال سڑکوں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ناقص صفائی ستھرائی اور قلت آب و دیگر کراچی کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔انہوں نے کراچی کی بلدیاتی حکومت اور محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو سوالیہ نشان نشان قرار دیا اور کہا کہ کراچی کی عوام ملک کے معاشی حب کراچی کے مسائل کا حل چایتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں