جیلوں کی سکیورٹی بہتر بنائی جارہی ہے ،فدا حسین مستوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قائم جیلوں کی حالت اور سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا انہیں جیلوں میں سیکورٹی صورتحال سمیت ملزمان اور مجرموں کی اصلاحات کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی جیل نے پکوان کا بھی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل کراچی کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔آئی جی جیل نے قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کا جائزہ لیا۔آئی جی جیل نے تعلیم، فنون، موسیقی، پینٹنگز اور دستکاری کے لیے مختلف سیکشن کا بھی دورہ کیا۔فدا حسین مستوئی نے کہاکہ قیدیوں کو معاشرے کا بہتر شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں،قیدیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ، جیلوں میں اصلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے ، قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں جیل اصلاحات کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جیل کا ماحول مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،قیدیوں کو تعلیم و تربیت سے معاشرے کا مفید فرد بنایا جا رہا ہے ،سینٹرل جیل کے دورے کے موقع پر صفائی، صحت اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔آئی جی جیل نے قیدیوں کے کام کا مشاہدہ کیا اور سراہا.۔