سامراج مشرق وسطیٰ کے خاتمے کا خواہاں ،وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ۔
مشرق وسطیٰ جل رہا ہے ۔خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے ۔عالمی سامراجی قوتیں مشرق وسطیٰ کے خاتمے کی خواہاں ہیں۔مسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے ۔امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی سامراج کو مہ توڑ جواب دے ۔امریکہ کاایران پر بلاجواز جوہری تنصیبات پر خطرے کے الزامات لگا کر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔بھارت،امریکہ و اسرائیل اس ملک کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ملکی خارجہ پالیسی غیرت و حمیت کے ساتھ ہونا چاہئے ۔ملکی عوام ٹرم جیسے خونی درندے اوراسرائیل و بھارت کر ہمیشہ مردہ باد ہی کہیں گے ۔ملکی حکمران امریکی کاسہ لیسی میں اپنی ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈال رہے ہے ۔آج اگر یہ امریکہ کی وفاداریاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو کل ضرور اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریں گے ۔ہمارے حکمران بزدل عرب ممالک کے حکمرانوں سے کم نہیں۔اسلام کے نام پر حاصل ہوا ملک خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نزدیک سپر پاور صرف خداوند کریم کی ذات ہے ۔پاکستانی حکومت امریکی صدر کے خلاف جنگی جرائم پر عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کروائے